29.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںجامعہ کراچی کے سابق استاداورلیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اختربلوچ...

جامعہ کراچی کے سابق استاداورلیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اختربلوچ انتقال کرگئے

- Advertisement -

کراچی۔ 23 مئی (اے پی پی):جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کے سابق استاد،شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کے سابق چیئر مین اور بینظیربھٹوشہید یونیورسٹی لیاری کے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اختر بلوچ طویل علالت کے بعد جمعہ کے روز آغاخان اسپتال میں انتقال کرگئے۔ڈاکٹراختربلوچ8 اگست1960کولیاری کراچی میں پیداہوئے،انہوں نے 9 جنوری 1988ء کو جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے بحیثیت لیکچرراپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

5 مئی 1997ء کوشعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پرفائز جبکہ 11 نومبر2005 ء کو پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ڈاکٹر اختربلوچ 18 جنوری 2015 ء کو بینظیربھٹوشہید یونیورسٹی لیاری کے وائس تعینات ہوئے اور جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے 6 اگست 2019 ء کو ریٹائرہوئے۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ،تین بیٹیاں اور ایک بیٹاچھوڑا۔

- Advertisement -

دریں اثناء جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے پروفیسرڈاکٹر اختربلوچ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اختربلوچ ایک ملنسار،شفیق استاد،انسانیت سے پیارکرنے والے اور شریف النفس انسان تھے۔ڈاکٹر اختربلوچ نے اپنے خاندان کے علاوہ ہزاروں شاگردوں کو سوگوارچھوڑا۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600859

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں