جام کمال خان کی فوڈ اے جی 2024 کے موقع پر کاروباری برادری سے ملاقاتیں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے فوڈ اے جی 2024 کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ سٹالز لگانے والوں اور خریداروں سے گفتگو کی ۔انہوں نے قومی اور بین الاقوامی کاروباروں کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزارت تجارت کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے گلوبل کوزین شو 2024 پاکستان میں بھی شرکت کی اور مختلف پکوانوں کے نمونے لیے اور ثقافتی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔ شو نے نمائش کے لیے بھرپور تنوع اور پاک ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے متحرک ماحول اور عالمی سطح پر پاکستان کے تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی صلاحیت کو بھی سراہا۔