26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا،امریکی صدر

جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا،امریکی صدر

- Advertisement -

واشنگٹن ۔7اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔ الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ نااہل قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ٹیرف دوا کے طور پر کام کر کر رہا ہے ، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کچھ بھی نیچے جائے لیکن، بعض اوقات، آپ کو کچھ ٹھیک کرنے کے لئے دوا لینا پڑتی ہے،دوسرے ممالک نے ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا کیونکہ ہمارے پاس احمق قیادت تھی جس نے ایسا ہونے دیا۔

انہوں نے ہمارے کاروبار چھین لئے، انہوں نے ہمارے پیسے لے لئے، انہوں نے ہماری نوکریاں لے لیں۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ دوسرے ممالک امریکا کے ساتھ اپنی تجارت کو متوازن نہیں کرتے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ٹیرف کے بعد ایشیائی اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے بھر میں سٹاک مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579087

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں