28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںجان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام تر ضروری...

جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، ڈاکٹر ندیم جان

- Advertisement -

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاہے کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن بورڈ نے انسولین کی مزید 5 پروڈکٹس، ہائی پیرین اور فُلو ویکسین کی ایک ایک پروڈکٹ کی منظوری دے دی ہے جس سے مارکیٹ میں ان ادویات کی دستیابی کا سلسلہ مزید بہتر ہو جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہا ہوں اور ادویات کی رجسٹریشن کو فاسٹ ٹریک پر ڈالنا اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418042

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں