جان کیری کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچ گئے

131

نیروبی ۔ 22 اگست (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری سوڈان میں قیام امن اور صومالیہ میں سیاسی عدم استحکام پر مختلف نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔جان کیری کینیا کے صدر کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد کینیا، یوگینڈا، جنوبی سوڈان، سوڈان، جبوتی، تنزانیہ، صومالیہ اور ایتھوپیا کے وزراءخارجہ کے ساتھ علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔