- Advertisement -
بحرین ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن الصالح سے ملاقات کی اور بحرینی پارلیمنٹ کے اراکین کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے منصوبوں کو حتمی شکل دی۔ بحرینی پارلیمنٹ کا وفد 25 سے27 ستمبر کو بحرین کے شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن الصالح کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورہ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ بحرین کا یہ چوتھا اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان ہے۔ قبل ازیں رواں سال بحرین کے وزیر خارجہ امور کے ساتھ ساتھ صنعت و تجارت کے وزراءاس کے علاوہ سلطنت بحرین کے شاہ کے بھائی بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70941
- Advertisement -