ٹوکیو ۔ 5 جولائی (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت کی بلدیہ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کت دوران 131 نئے کورونا وائرس انفیکشنز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 25 مئی کو ہنگامی حالت ختم کیے جانے کے بعد یہ سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں مسلسل تیسرے روز نئے متاثرین کی تعداد ایک سو سے متجاوز ہو رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کت دوران 131 نئے مریضوں کی تصدیق کت بعد دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد چھ ہزار 654 ہو چکی ہے۔حکام ایسے شبینہ تفریحی مقامات پر جانے والوں کو احتیاط کی تلقین کر رہے ہیں جہاں انفیکشنز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہیں ایسے شراب خانوں اور نائٹ کلبوں کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے جہاں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔