جاپان، پانڈا دیکھنے کے لیے 2 دنوں میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول،

جاپان، پانڈا دیکھنے کے لیے 2 دنوں میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، دیکھنے والوںکا انتخاب لاٹری کے ذریعے کیا جائے گا ٹوکیو ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے ایک چڑیا گھر میں پانڈے کو دیکھنے کے لیے 2 روز میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں ۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے شہر اوئینو کے چڑیا گھر میں …

جاپان، پانڈا دیکھنے کے لیے 2 دنوں میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، دیکھنے والوںکا انتخاب لاٹری کے ذریعے کیا جائے گا

ٹوکیو ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے ایک چڑیا گھر میں پانڈے کو دیکھنے کے لیے 2 روز میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں ۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے شہر اوئینو کے چڑیا گھر میں ایک جائنٹ پانڈے کے بچے کو دیکھنے کے لئے مانگی گئی درخوستوں پر 2 دنوں میں 1 لاکھ 60 ہزار شائقین نے درخواستیںجمعع کرا دی ہیں۔شان شان نامی یہ پانڈا 12 جون کو وسطی ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔ اس کو 19 دسمبر سے عوامی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق یومیہ تقریباً 2 ہزار افراد کو اس مادہ پانڈے کی جھلک دیکھ سکیں گے اور یہ عمل جنوری کے اواخر تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ شائقین کو لاٹری کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ انتظامیہ لاٹری کے نتائج 15 دسمبر کو جاری کرے گی۔

Leave a Reply