جاپانی ادارہ برائے بیرونی تجارت کے صدر کا وزیر خزانہ کے نام خط

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) جاپانی ادارہ برائے بیرونی تجارت (جیٹرو)کے صدر یاسوشی ایکا ہوشی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام ایک خط میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جاپانی کمپینوں کے کاروباری تعاون کو بڑھانے کے لئے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر اساموہیسکی نے صدر جیٹرو کا خط وزیر خزانہ کے حوالے …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) جاپانی ادارہ برائے بیرونی تجارت (جیٹرو)کے صدر یاسوشی ایکا ہوشی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام ایک خط میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جاپانی کمپینوں کے کاروباری تعاون کو بڑھانے کے لئے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر اساموہیسکی نے صدر جیٹرو کا خط وزیر خزانہ کے حوالے کیا ۔صدر جیٹرو نے خط میں وزیر خزانہ اور حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی مثالی پالیسوں کو سراہا ہے جن کے نتیجے میں پاکستان میں مستحکم اور مضبوط اقتصادی خوشحالی کا سفر تیز ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیٹرو دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہے ۔جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر اساموہیسکی نے صدر جیٹرو کا خط وزیر خزانہ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ انکا ادارہ وزیر خزانہ ‘سرمایہ کاری بورڈ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے میں معاونت فراہم کرنے پر شکر گذار ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply