جاپانی بادشاہ ایکی پیتو کی 83ویں سالگرہ کی تقریب ،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد مہمان خصوصی تھے

95
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) جاپانی بادشاہ ایکی پیتو کی 83ویں سالگرہ کی تقریب بدھ کو اسلام آباد میں ہوئی، پاکستان میں جاپان کے سفارتخانے نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جاپانی سفیر تاکاشی کورائے اور دیگر مہمان شخصیات کے ہمراہ جاپانی بادشاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک 65 سال قبل اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید بڑھیں گے، اس سلسلے میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔