جاپانی حکومت جذام کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی، آبے

86

ٹوکیو ۔ 10 جولائی (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ حکومت، جذام کے سابق مریضوں کے اہلِ خانہ کو ہرجانہ ادا کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی۔ مقدمے کی بنیاد وہ پالیسی تھی جسکے تحت کئی عشروں تک کوڑھ کے مریضوں کو علیحدہ رکھنے کے مراکز بھیجا جاتا رہا۔گزشتہ ماہ جنوب مغربی جاپان میں ایک ضلعی عدالت نے ا±ن 500 مدعیان کے حق میں فیصلہ دیا جن کے خاندان کے ارکان کو مذکورہ مراکز بھیج دیا گیا تھا۔