جاپانی ریٹیلر کمپنی ”آئیون“ کے گردشی منافع میں 5.6 فیصد اضافہ

149

ٹوکیو ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کی سب سے بڑی ریٹیلر کمپنی آئیون کے گردشی منافع میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔ آئیون کمپنی لمیٹڈ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جون سے اگست کے دوران گردشی منافع 39.5 ارب ین رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 37.4 ارب ین گردشی منافع ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران گردشی منافع 0.1 فیصد اضافے سے 72.4 ارب ین کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال 72.3 ارب ین ریکارڈ کیا گیا تھا۔