ٹوکیو۔20مارچ (اے پی پی):جاپان کے یاما گوچی پریفیکچر میں ساحل کے قریب کوریا کا کیمیائی مرکبات لے جانے والا ٹینکر الٹنے سے 7افراد لاپتہ ہو گئے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق جاپان کی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ بدھ کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں 4افراد کو بچا لیا گیا۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹینکر میں 11 افراد سوار تھے ۔