ٹوکیو ۔ 15 اگست (اے پی پی) جاپانی سٹاک مارکیٹ میں پیر کوابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی مجموعی قومی پیداوار میں کوئی اضافہ نہ ہونا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی مجموعی قومی پیداوار 2015 ءکے اسی عرصے کی نسبت کوئی اضافہ نہیں ہوا تاہم سالانہ بنیاد پر …
جاپانی سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں کمی
ٹوکیو ۔ 15 اگست (اے پی پی) جاپانی سٹاک مارکیٹ میں پیر کوابتدائی کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی مجموعی قومی پیداوار میں کوئی اضافہ نہ ہونا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی مجموعی قومی پیداوار 2015 ءکے اسی عرصے کی نسبت کوئی اضافہ نہیں ہوا تاہم سالانہ بنیاد پر 0.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ماہرین نے 0.7 فیصد اضافے کی پیشن گوئی کی تھی۔ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے سے قبل حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم بعد میں الیکٹرانکس کمپنی شارپ کے حصص کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے سے مارکیٹ میں مجموعی طور پر 0.79 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔









