جاپانی شہر ناگاساکی کے ناظم کی پوپ فرانسس سے ملاقات

102

ویٹی کن۔ 4 مئی (اے پی پی) ناگاساکی شہر کے ناظم تومی ہیسا تاا±وئے نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں انہیں دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ عظیم دوئم کے دوران ایٹمی بمباری کا نشانہ بننے والے دو جاپانی شہروں کا دورہ کریں۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق ناگاساکی شہر کے ناظم تومی ہیسا تاا±وئے نے جوہری عدم پھیلاو¿ کے سمجھوتے کی 2020 میں ہونے والی جائزہ کانفرنس کی تیاری کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ویٹیکن کا دورہ کیا ہے۔پوپ فرانسس سے ہونے والی ملاقات میں انہوں نے پوپ کو ایک نجی مراسلہ پیش کیا، جس پر تاا±وئے اور ہیروشیما کے ناظم کاز±ومی ماتس±وئی کے دستخط ہیں۔انہوں نے ایٹمی بمباری کے متاثرہ عمررسیدہ افراد کی دلجوئی کے لیے، پوپ کو ایٹمی بمباری سے متاثرہ شہروں کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔مراسلے میں دونوں ناظمین نے پوپ سے کہا ہے کہ وہ جاپانی شہروں سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا پیغام روانہ کریں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے ان شہروں کا دورہ کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔