ٹوکیو ۔ 8 اپریل (اے پی پی) جاپانی شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو نے خلاف معمول شاہی محل کے باہر آکر لوگوں کو حیران کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 85سالہ شہنشاہ اپنی ملکہ کے ہمراہ صبح کے وقت محل سے باہر آکر سڑک پر جوگنگ کرنے والے لوگوں سے گھل مل گئے اور ان سے بات چیت کی۔ شاہی جوڑے نے چہل قدمی کے علاوہ مہکتے پھولوں کا نظارہ کیا ۔ جاپانی شہنشاہ بہت کم منظر عام پر آتے ہیں، یکم مئی کو شاہی محل میں جاپانی ولی عہد کی تاج پوشی کی تقریب منعقد ہو گی جس میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔