جاپانی شہنشاہ اکی ہیتو کی نئے سفراءسے سفارتی اسناد وصول کرنے کی تقریب میں آخری مرتبہ شرکت

193

ٹوکیو ۔ 6 اپریل (اے پی پی) جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو نے نئے غیر ملکی سفراءکی اسناد وصول کرنے کی تقریب میں آخری مرتبہ شرکت کی ہے۔اس تقریب میں شرکت شہنشاہ کی آئینی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے جو وہ 30 اپریل کو تخت سے سبکدوش ہونے تک ادا کرتے رہیں گے۔ ملائیشیا اور سعودی عرب کے سفراءنے جمعہ کے روز ٹوکیو میں شاہی محل میں شہنشاہ کو اپنے بادشاہوں کی طرف سے اسنادِ سفارت پیش کیں۔شہنشاہ نے مسکراتے ہوئے ان سے مصافحہ کیا اور ان سے مختصر گفتگو کی۔اس نوعیت کی تقریب میں یہ شہنشاہ کی 919 ویں اور آخری شرکت تھی۔ شہنشاہ اور ملکہ بعد میں سفراءاور ان کی بیگمات کا شاہی رہائشگاہ میں خیرمقدم کریں گے۔