29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومfired a ballistic missileجاپانی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لئے...

جاپانی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق

- Advertisement -

ٹوکیو۔7نومبر (اے پی پی):جاپان کے وزیراعظم ایشیبا شیگیرُو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

این ایچ کے کے مطابق جاپانی وزیراعظم اورسعودی ولی عہد ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں مسلسل جوابی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ متعلقہ فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ بشمول اسرائیل کے مسلسل حملوں سے متاثرہ غزہ کی پٹی میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔جاپان اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ اگلے سال منائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=522117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں