33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا، ملک میں...

جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا، ملک میں وسط مدتی انتخابات کی راہ ہموار، انتخابات 22 اکتوبر کو متوقع

- Advertisement -

ٹوکیو ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں وسط مدتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔جمعرات کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے آئندہ عام انتخابات میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شنزوایبے کو دارالحکومت ٹوکیو کے مقبول گورنر سے خطرہ درپیش ہوسکتا ہے۔ توقع ہے کہ جاپان میں وسط مدتی انتخابات 22 اکتوبر کو ہونگے۔ وزیراعظم شنزوایبے شمالی کوریا کے متعلق سخت موقف اور نئے ٹیکس پلان پر عوام سے نیا منڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے پیر کو ملک میں وسط مدتی انتخابات کا اعلان کرکے جاپان کے عوام اور دنیا کو حیران کردیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شنزوایبے کو وسط مدتی انتخابات میں اپنے مخالفین سے سخت مقابل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں