ٹوکیو۔04مئی (اے پی پی)جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ویزر اعظم شنزوآبے مشرق وسطی کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے وہ گزشتہ اتوار سے متحدہ عرب امارات، اردن، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے پر تھے۔ اپنے دورہ کے دوران انھوں نے مذکورہ ممالک کے رہنماو¿ں سے ملاقاتوں میں بتایا کہ جاپان مشرق وسطیٰ خطے میں استحکام کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انھوں نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماو¿ں کو جاپان کے اس موقف سے اگاہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن، متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی ہونا چاہیے اور وہ اسرائیل میں واقع اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔