ٹوکیو ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اپنی کابینہ میں رد و بدل کریں گے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم تارو آسو اور چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے س±وگا اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔شمالی کوریا کے …
جاپانی وزیر اعظم کا آئندہ ہفتے کابینہ میں رد و بدل کا اعلان
ٹوکیو ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اپنی کابینہ میں رد و بدل کریں گے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم تارو آسو اور چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے س±وگا اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔شمالی کوریا کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ا±ن سے بالمشافہ ملاقات پر تیار ہونے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے جاپانی اغوا شدگان کا مسئلہ حل کرنے ماضی کے معاملات کا تصفیہ کرنے اور میزائل و جوہری معاملات پر کام کرنے کے ذریعے شمالی کوریاکے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔









