جاپانی وزیر اعظم کی شمالی کوریا کو میزائل لانچ سے روکنے کی اپیل

72

ٹوکیو ۔ 15 اگست (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا پر بین الاقوامی دباو بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ اسے گوام کی جانب میزائل فائر کرنے سے روکا جا سکے۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ اس کے بیلسٹک میزائل جاپان کے تین علاقوں شیمانے، ہیروشیما اور کوچی کے اوپر سے گزرتے ہوئے بحرالکاہل میں امریکی پانیوں میں گریں گے جس پر ٹوکیو میں مذکورہ تین علاقوں اور میزائل کی گزرگاہ بننے کے حوالے سے مذکورہ علاقوں کے گورنروں نے ملاقات کی۔ ملاقات میںشیمانے کے گورنر زیمبے میزوگوچی نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہیے کہ وہ شمالی کوریا کو مستقبل میں اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے۔ دوسرے جانب جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا پر بین الاقوامی دباو بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ اسے گوام کی جانب میزائل فائر کرنے سے روکا جا سکے۔