جاپانی کابینہ نے 2019ء کے بجٹ منصوبے کی منظوری دے دی

80
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ٹوکیو ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) جاپان کی کابینہ نے اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال کے لئے ریکارڈ حکومتی اخراجات کے بجٹ منصوبے کی منظوری دے دی۔ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق منظور کردہ بجٹ ایک ہزار 10 کھرب ین سے زیادہ (تقریباً 900 ارب ڈالر) کا ہے۔ اِس اضافے کی کْچھ وجہ آئندہ اکتوبر میں صارِف ٹیکس میں طے شْدہ اضافے کے اثرات کم کرنے کی کوششں ہے۔بجٹ مین تحفظ کے اخراجات کے لیے لیے ریکارڈ 300 ارب ڈالر سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے جبکہ زیادہ تر اضافہ معمّر ہوتی جاپانی آبادی کی عکّاسی کرتا ہے ۔ بجٹ میں کْچھ رقم سکول سے قبل کی تعلیم فراہم کرنے کی لاگت پْوری کرنے کے لئے خرچ کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ دفاعی اخراجات بھی تقریباً 47 ارب ڈالر کے ساتھ ایک نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچیں گے۔ توقع ہے کہ ٹیکسوں کی مَد میں ریکارڈ 560 ارب ڈالر کی وصولی ہوگی جس کی کچھ وجہ منصوبہ کردہ صارِف ٹیکس اضافہ ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے بانڈز سے تقریباً 290 ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی جو کہ مجموعی حکومتی آمدنی کا تقریباً ایک تہائی ہے۔ حکومت جنوری کے اوائل میں بجٹ کا مسوّدہ پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔