ٹوکیو۔ 6اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے علاقے ایواتے پریفیکچر میں6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے جاپانی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 2بجکر 46منٹ پر ایواتے پریفیکچر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی فوری طور پر …
جاپان ، ایواتے پریفیکچر میں 6 درجے شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 6اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے علاقے ایواتے پریفیکچر میں6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چینی ذرائع ابلاغ نے جاپانی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 2بجکر 46منٹ پر ایواتے پریفیکچر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔








