ٹوکیو۔24فروری (اے پی پی):جاپان کے صوبہ ایواتی کےشہر اوفوناتو کے جنگلات میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا۔ شنہوا کے مطابق جاپان کے صوبہ ایواتی کےشہر اوفوناتو کے جنگلات میں 19فروری کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔
صوبائی حکومت کے مطابق پیر کی صبح تک تقریبا 324 ہیکٹر اراضی جل کر خاکسترہو گئی ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ضلعی حکام کی جانب سے 62 گھرانوں (157 افراد)کے انخلاکے احکامات کے ساتھ احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے ۔