ٹوکیو ۔24اپریل (اے پی پی):جاپان کے شہر ٹوکیو کی ایکسپریس وے پر3گاڑیوں میں تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطا بق ایکسپریس وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
اس حادثے کے بعد صوبہ سائیتاما کے ہانیو انٹرچینج سے (جائے حادثہ کے قریب)مشرقی صوبے گنما کے تاتےبیاشی انٹرچینج تک روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔