ٹوکیو۔20اکتوبر (اے پی پی):جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی جانب سے خرچ میں ریکارڈ اضافہریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان سیاحت ایجنسی کی جانب سے جاری ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق غیرممالک سے آنے والوں نے جولائی سے ستمبر کے عرصے میں تقریباً 14 کھرب ین یا تقریباً 9 ارب 30 کروڑ ڈالر صَرف کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی جاپان دوبارہ واپس آنے لگے ہیں اور وہ معیشت میں پہلے کے مقابلے میں سب سے زیادہ پیسہ ڈال رہے ہیں۔
ان کی جانب سے خرچ سہ ماہی ریکارڈ تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ آنے والوں کی تعداد میں تیزی سے بحالی اور ین کی پہلے سے کمزور قدر ہے۔ سیاحت ایجنسی نے کہا کہ فی کس اوسط خرچ تقریباً 1400 ڈالر تھا۔جاپان کی قومی سیاحت تنظیم کے جاری کردہ اعداد و شمار اس صورتحال کو تقویت دیتے ہیں۔ اس کے تخمینے کے مطابق ستمبر میں دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 21 لاکھ 80 ہزار رہی۔ یہ عالمی وباء سے قبل 2019 کے اسی مہینے کی تعداد کے قریب ہے۔