26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپان آٹو ٹیرف استثنیٰ کے لیے امریکا سے اصرار جاری رکھے گا،وزیراعظم...

جاپان آٹو ٹیرف استثنیٰ کے لیے امریکا سے اصرار جاری رکھے گا،وزیراعظم اِشِیبا شِیگیرُو

- Advertisement -

ٹوکیو ۔29مارچ (اے پی پی):جاپان کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ گاڑیوں کی درآمدات اور بعض پرزہ جات پر 25 فیصد اضافی محصول سے استثنیٰ کے لئے ٹرمپ انتظامیہ سے یہ اصرار جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق وزیراعظم اِشِیبا شِیگیرُو نے چیف کابینہ سیکرٹری ہایاشی یوشی ماسا اور وزیرِ خارجہ ایوایا تاکےشی کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

توقع ہے کہ جاپانی وزیرِ خارجہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو رُوبیو سے جلد ملاقات کریں گے اور اُن سے براہ راست استثنیٰ کی درخواست کریں گے۔جاپانی وزیرِ خارجہ اپنے امریکی ہم منصب کو یہ یاد دہانی کرائیں گے کہ آٹو انڈسٹری جاپان کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور یہ کہ جاپان کی بڑے پیمانے کی سرمایہ کاری نے امریکی معیشت اور ملازمتوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نئے محصولات انجن اور برقی پرزہ جات پر بھی عائد کئے گئے ہیں۔ حکومتِ جاپان اس صنعت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے اور پرزے بنانے والوں کی مدد جیسے اقدامات پر غور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577125

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں