ٹوکیو۔13اکتوبر (اے پی پی):جاپان اور سعودی عرب مشترکہ طورپر خلا ئے بعید کے راز دریافت کرنے والے روبوٹ کی تیاری میں باہمی تعاون کریں گے۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی خلائی ایجنسی کے چیئرمین انجینئر عبداللہ السواحہ نےٹوکیو میں جاپانی خلائی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر ہیروشی یاماکاوا ملاقات کی۔ ملاقات میں خلائے بعید کے راز دریافت کرنے والے روبوٹ کی تیاری میں تجربات کے تبادلے اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر فریقین نے نئی کمپنیوں کے لیے مناسب ماحول کو مزید بہتر بنانے کی خاطر جدید زمینی خدمات کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ سعودی خلائی ایجنسی خلا کے شعبے میں سعودی عرب کی بین الاقوامی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے مختلف بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ کام کررہی ہے۔