جاپان اور چین کے ماہرین کا فُوکُوشیما دائی اِیچی جوہری پلانٹ کے پانی کے اخراج بارے تبادلہ خیال

61
Fukushima
Fukushima

ٹوکیو۔1اپریل (اے پی پی):جاپان اور چین کے ماہرین نے فُوکُوشیما دائی اِیچی جوہری پلانٹ کے پانی کے اخراج بارے تبادلہ خیال کیا ہے ۔این ایچ کے ،کے مطابق وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے مشرقی شہر دالیان میں دونوں ملکوں کے ماہرین نے تباہ شدہ فُوکُوشیما دائی اِیچی جوہری بجلی گھر سے صفائی کے عمل سے گزارے گئے اور کثافت کم کردہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

بات چیت میں جاپانی حکام، دائی ایِچی جوہری بجلی گھر (ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی )کے نمائندوں اور متعدد ہم وطن تحقیقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی سمندر میں پانی چھوڑنے کے عمل کی اس وقت سے نگرانی کررہا ہے جب بجلی گھر کی انتظامیہ نے گزشتہ سال اگست میں بحرالکاہل میں پانی چھوڑنا شروع کیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی حکام نے اس بات چیت بارے معلومات جاری کی ہیں۔