ٹوکیو۔ 2 اگست (اے پی پی)جاپان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو 90 سال مکمل ہونے پر ایران کے دارالحکومت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے گلستان محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں جاپان کے نائب وزیر برائے خارجہ امور کینجی یامادا نے خطاب ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں خراب حالات کے باوجود جاپان ایران کے ساتھ تاریخی دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔جاپانی سفارت خانے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں جاپانی سفیر سفارتی عملے کے ارکان اور کئی اہم ایرانی رہنماﺅں نے شرکت کی۔