جاپان سے ہونو لولو جانے والی پرواز کی ٹوکیو ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

242

ٹوکیو۔ 18 جولائی (اے پی پی) ہوایان ائر لائنز کی پرواز ایچ اے 458 نے فنی خرابی کے باعث واپس ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے ہانیڈا ائر پورٹ سے ہونو لولو جانے والی پرواز ایچ اے 458 نے فنی خرابی کے باعث چند منٹس بعد واپس اسی ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی اس دوران طیارے کے 10ٹائر برسٹ ہو گئے تا ہم اس میں موجود تمام 293مسافر محفوظ رہے۔