جاپان میں آنے والے زلزلہ میں پاکستانی محفوظ ہیں، کوئی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔ دفتر خارجہ

194

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ جاپان میں آنے والے زلزلہ میں پاکستانی محفوظ ہیں، کوئی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق جاپان کے شہر اڑویش کے مقام پر 70 پاکستانیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ زلزلہ میں پاکستانی محفوظ ہیں اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔