ٹوکیو ۔ 11 اگست (اے پی پی) جاپان میں موسم گرما کی اوبون تعطیلات کے آغاز پر ریل گاڑیوں، ایئرپورٹس اور ایکسپریس ویز پر مسافروں کا شدید ہجوم ہے۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے مسافروں کی اپنے آبائی شہروں اور سیاحتی مقامات کی جانب روانگی عروج پر ہے۔جاپان ریلویز کمپنیوں کے گروپ کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے روانہ ہونے والی شینکان سین بْلٹ ٹرینیں تقریباً مکمل طور پر بْک ہیں۔ایئرلائن کمپنیوں کے مطابق ٹوکیو کے ہنیدا اور اوساکا کے ہوائی اڈوں سے اندرون ملک روانہ ہونے والی تمام پروازیں تقریباً مکمل طور پر بْک ہیں۔