جاپان میں سمندری طوفان کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے بڑے خطے سے سمندری طوفان گزر جانے کے بعد مطلع صاف ہو کرمغربی اور مشرقی جاپان کے پورے علاقے میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث چلنے والی گرم ہوا سے درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے کہیں زیادہ ہو گیا ہے۔ مِئے کے شہرکْوانا میں درجہ حرارت …

ٹوکیو ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) جاپان کے بڑے خطے سے سمندری طوفان گزر جانے کے بعد مطلع صاف ہو کرمغربی اور مشرقی جاپان کے پورے علاقے میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث چلنے والی گرم ہوا سے درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے کہیں زیادہ ہو گیا ہے۔ مِئے کے شہرکْوانا میں درجہ حرارت 37.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ گِفْو کے شہر مِنو میں درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ٹوکیو کے نریما علاقے میں درجہ حرارت 37 ڈگری اور کیوٹو شہر میں 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات عوام کو ہدایت کی ہے کہ گرمی لگنے سے بچنے کے لیے ایئر کنڈیشنر استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئں۔