- Advertisement -
اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جاپان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’سپورٹیک 2025‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل ( 8 اپریل) تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش جاپان میں 30جولائی سے یکم اگست تک جاری رہے گی جس میں کھیلوں کا سامان ، ٹریننگ ایکوپمنٹ ، سپورٹس فٹنس گڈزسے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔
- Advertisement -
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579077
- Advertisement -