جاپان میں پاکستانی سفیر امتیازاحمد نے ٹوکیو پیرا المپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کی میزبانی کی

58

ٹوکیو۔3ستمبر (اے پی پی):جاپان میں پاکستانی سفیر امتیازاحمد نے ٹوکیو پیرا المپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کی پر تپاک میزبانی کی اور انہیں شاندار اور تاریخی فتح پر مبارک باد دی۔پاکستان میں ڈسک تھرو کھیل کو فروغ دینے کےلئے حیدر علی کی ششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ حیدر علی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

ان کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کو پاکستان میں ڈسک تھرو کھیل شروع کرنے کی طرف راغب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی سخت محنت ، لگن اور ملک کی خدمت کے جذبہ کی خواہش کے ساتھ آنے والے سالوں میں ملک کےلئے اور اعزازات حاصل کریں گے۔

پاکستانی سفیر نے حید ر علی کو سفارت خانے کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میری حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے میرے اعزاز میں ڈنر دیا اور مجھے سونیئر دیا ۔