ٹوکیو ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں آئندہ سال منعقد ہونے والے پیراولمپک گیمز کے لیے آن لائن درخواستیں دینے کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔سرکاری ویب سائٹ پردرخواستوں کی وصولی گزشتہ روز بند کر دی گئی۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق، 22 اگست کو ویب سائٹ کھولنے کے بعد 13 لاکھ 50 ہزار بار ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی گئی۔گیمز کی میزبانی کے لیے ٹوکیو کے انتخاب …
جاپان میں پیراولمپکس کے ٹِکٹوں کی آن لائن فروخت کیلئے درخواستوں کی وصولی بند

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں آئندہ سال منعقد ہونے والے پیراولمپک گیمز کے لیے آن لائن درخواستیں دینے کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔سرکاری ویب سائٹ پردرخواستوں کی وصولی گزشتہ روز بند کر دی گئی۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق، 22 اگست کو ویب سائٹ کھولنے کے بعد 13 لاکھ 50 ہزار بار ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی گئی۔گیمز کی میزبانی کے لیے ٹوکیو کے انتخاب سے قبل، نامزدگی کی انچارج کمیٹی نے 23 لاکھ ٹکٹ فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ منتظم کمیٹی کے مطابق، وہیل چیئر باسکٹ بال، وہیل چیئر رگبی اور وہیل چیئر ٹینس کے لیے درخواستوں کی تعداد زیادہ رہی ہے۔








