جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 13.5 فیصدکی ریکارڈ

71
State Bank

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2022 تک کی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 58.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

فروری 2022 میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال فروری میں 6.5 ملین ڈالرتھا۔حکومت اورسٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورترغیبات دینے کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گی ہے۔