جاپان میں 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوزکر گئی

84

ٹوکیو ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں وزارت صحت کے مطابق 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ مسلسل 49 ویں سال ایک نیا ریکارڈ ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر تک 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 71 ہزار 2 سو 38 ہو گی۔ یہ گزشتہ سال کی نسبت 1453 زائد ہے۔اس تعداد میں 88 فیصد خواتین کی ہے۔سب سے عمر رسیدہ شہری 116 سالہ کانے تاناکا ہیں جو جنوب مغربی جاپان کے فْوکْواوکا شہر کی رہائشی ہیں۔سب سے عمر رسیدہ مرد چی تیتسْو واتانابے ہیں جن کی عمر 112 برس ہے اور وہ نیگاتا پریفیکچر کے جوئتسْو میں رہتے ہیں۔1963ء میں وزارت کی جانب سے پہلے ایسے جائزے میں یہ تعداد محض 153 تھی۔ 1998ء میں ان افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ 2012ء میں یہ تعداد 50 ہزار تھی۔