جاپان میں 7.1 کی شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

161
Japan, tsunami warning

ٹوکیو۔8اگست (اے پی پی):جاپان کے جنوب مغربی صوبے میازاکی کے کھُلے سمندر میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے باعث سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوب مغربی صوبے میازاکی کے کھُلے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی سہ پہر 4 بج کر 43 منٹ پر7.0 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔موسمیاتی حکام نے کوچی اور میازاکی صوبوں میں سونامی وارننگ جاری کی ہے۔