جاپان نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کو شکست دے کر ٹا ئی جیت لیا

122
Davis Cup
Davis Cup

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):جاپان نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کو شکست دے کر ٹا ئی4-0سے جیت لیا۔ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے اعصام الحق پویلین میں ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون کے دوسرے دن آئی ٹی ایف کوویڈ 19 پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کیا اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

دلچسپ ڈبلز میچ میں جاپان کےموچیزوکی شنتارو اور شمابوکورو شو نے پاکستان کے اعصام خان اور عقیل خان کو 4-6، 6-4اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ دوسرے روز جاپان کے شمیزو یوٹا نے پاکستان کے مزمل مرتضی کو یک طرفہ مقابلے میں 6-1اور 6-1 سے ہراکر جاپان نے چوتھی کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل گزشتہ روز جاپان نے پہلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے خلاف 2_0سے برتری حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے پہلے روزجاپان کےکائیچی یوشیڈا نےپاکستان کےاعصام الحق اور”یوسوکی۔واتا نوکی” نے عقیل خان کو ہرایا تھا۔