33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںجاپان واسافیصل آباد کوسمارٹ میٹراورمتعلقہ آلات فراہم کرنے کیلئے 510 ملین ین...

جاپان واسافیصل آباد کوسمارٹ میٹراورمتعلقہ آلات فراہم کرنے کیلئے 510 ملین ین فراہم کرے گا (تفصیلی خبر)

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):حکومت جاپان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی، فیصل آباد (واسا فیصل آباد) کو سمارٹ واٹر میٹر اور متعلقہ آلات فراہم کرنے کے لئے 510 ملین ین کی گرانٹ امداد فراہم کرے گی۔ جاپانی سفارتخانہ کی جانب سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں حکومت جاپان اور جائیکا نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے پروگرام کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ ایکسچینج آف نوٹس اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔ پاکستان کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر فیصل آباد میں واسا فیصل آباد پانی کی خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے تاہم مکینوں کو پانی دن میں کم و بیش چھ گھنٹے کے لئے دستیاب ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ واٹر ٹیرف ایک فلیٹ ریٹ سسٹم ہے جس میں واٹر ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی چاہے صارفین کتنا ہی پانی استعمال کریں جس کی وجہ سے صارفین پانی ضائع کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں واسا فیصل آباد کی واٹر ٹیرف ریونیو میں اضافہ نہیں ہوا اور اس کی جانب سے سہولیات میں توسیع مشکل امر ہے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق تکنیکی تعاون اور دیگر گرانٹ امدادی منصوبوں کے ذریعے جاپان واسا فیصل آباد کو فلیٹ ریٹ سسٹم سے میٹرنگ ریٹ سسٹم میں منتقل کرنے کے لئے واسا فیصل آباد کی معاونت کر رہا ہے جس میں واٹر چارجز پانی کی آمدن میں اضافے کے لئے واٹر میٹرز کی تنصیب کے ذریعے پانی کے استعمال کی مقدار پر مبنی ہیں۔

یہ پروگرام واسا فیصل آباد کو 8,400 سمارٹ واٹر میٹر فراہم کرے گا، واسا فیصل آباد کے میٹرنگ ریٹ سسٹم میں تبدیلی کو فروغ دے گا،پانی کی تقسیم کے نظام اور فیصل آباد میں پانی کی فراہمی کی ڈیجیٹل تبدیلی سمیت ایک موثر بل وصولی نظام قائم کرے گا۔

یہ پروگرام فیصل آباد میں پانی کی خدمات کو بہتر بنانے، اور بالآخر شہریوں کی صحت عامہ اور زندگی کے ماحول کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف”سب کے لئے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنانے میں مدد دے گا۔ تقریب میں پاکستان میں جاپان کی سفیر اکاماتسو شوئچی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس گرانٹ امداد سے فیصل آباد میں پانی کی فراہمی کی خدمات مزید بہتر ہوں گی اور صحت عامہ اور ماحولیات میں بہتری آئے گی۔ جاپان پانی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

جائیکا پاکستان کے دفتر کے چیف نمائندہ میاتا نے امید ظاہر کی کہ سمارٹ واٹر میٹر پانی کی فراہمی سیڈیجیٹل تبدیلی کو فروغملے گا اور فیصل آباد میں پانی کی خدمات بہتر ہوں گی۔ گرانٹ امداد کے ذریعے حکومت جاپان اور جائیکا پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی میں تعاون کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596948

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں