جاپان کاحالیہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کیساتھ اظہار ہمدردی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی کا شکریہ

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)جاپان نےحالیہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کیساتھ اظہار ہمدردی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی جانب سے جاپانی عوام اور حکومت کیساتھ اظہار یکجہتی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ جمعہ کو جاپان کے وزیر اعظم شینزوایبے نے اپنے ایک ٹویٹ میں جاپان میں حالیہ سمندری طوفان کے نتیجے میں متاثرہ …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)جاپان نےحالیہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کیساتھ اظہار ہمدردی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی جانب سے جاپانی عوام اور حکومت کیساتھ اظہار یکجہتی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ جمعہ کو جاپان کے وزیر اعظم شینزوایبے نے اپنے ایک ٹویٹ میں جاپان میں حالیہ سمندری طوفان کے نتیجے میں متاثرہ افراد کیساتھ اظہار یکجہتی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ جاپانی عوام پاکستانی عوام کی جانب سے یکجہتی کے اس اظہار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ جاپانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے اور بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔گزشتہ ہفتے جاپان میں بدرین سمندری طوفان کے نتیجے میں 77سے زائد افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر دو سو سے زائد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔