جاپان کا جزیرہ اشی کاوا میں سیاحت کے فروغ کےلیے اقدام، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے رہائشی و سفری اخراجات میں رعایت دی جائے گی

111
Japan
Japan

ٹوکیو۔14مارچ (اے پی پی):جاپان کی حکومت نے زلزلے سے متاثرہ جزیرے اشی کاوا میں سیاحت کی صنعت کے اعانت کے لیے پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی سیاح نقل و حمل اور رہائشی اخراجات میں رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ این ایچ کے ، کے مطابق حکومت کے تعاون سے اِشی کاوا میں جزیرے میں شروع کئے گئے منصوبے کے تحت غیر ملکی سیاح بھی نقل و حمل اور رہائش کے اخراجات میں رعایت حاصل کر سکتے ہیں، پروگرام میں شامل ہونے والے ہوٹلوں اور سیاحتی ایجنسیوں نے اِشی کاوا میں بکنگ شروع کر دی ہے ۔

یہ پروگرام ملکی اور غیر ملکی( دونوں قسم کے )سیاحوں کے لئے شروع کیا گیاہے۔ نوتو خطے کے فُوکُوئی، تویاما اور نیگاتا علاقوں میں رعایتی نرخوں پر بکنگ 8 مارچ سے جاری ہے،پروگرام کے تحت مرکزی حکومت 16 مارچ سے 26 اپریل کے درمیان قیام کے لیے نقل و حمل اور رہائش کے اخراجات کا نصف تک فراہم کرے گی، تاہم کاروباری مقاصد کے لیے سفر اس پروگرام میں شامل نہیں ہو گا۔ایک رات قیام کے سیاحتی سفر کے لیے فی شخص زیادہ سے زیادہ رعایت 20 ہزار ین یا تقریباً 135 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔