ٹوکیو۔21جنوری (اے پی پی):جاپان کا خلائی مشن کامیابی سے چاند پر اتر گیا، جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے ،کے مطابق جاپانی خلائی ایجنسی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بغیر پائلٹ والے خلائی تحقیقاتی مشن کو چاند پر اتار گیا ہےتاہم جہاز پر نصب شمسی بیٹری بجلی پیدا نہیں کر رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر آلات عموماً ٹھیک سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاند پر اترنے والا مذکورہ خلائی مشن، گزشتہ ستمبر میں کاگوشیما کے تانےگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کیا تھا۔جہاز جس مقام پر اترا وہ طے شدہ مقام سے صرف ایک سو میٹر ہٹ کر تھا جو اس سے پہلے کے تمام چاند مشنز کی نسبت کم ترین فرق ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ ایرو اسپیس ایکسپلوریشن کی جانب سے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی مزید درستگی سے لینڈنگ کی راہ ہموار کرے گی۔ واضح رہے کہ سابق سوویت یونین، امریکا، چین اور بھارت کے بعد جاپان یہ کارنامہ انجام دینے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431816