جاپان کی امریکی بحری جہازکے حادثہ پر تعزیت

113

ٹوکیو ۔20 جون (اے پی پی) جاپان کی کابینہ کے سیکرٹری یوشی ہیدے نے امریکی سیلرز کے چیف سے بحری جہاز یو ایس ایس فِٹزجیرالڈ کے حادثہ اور ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہارِ کیا ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کی کابینہ کے سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا نے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فِٹزجیرالڈ اور کنٹینر بردار بحری جہاز کے درمیان تصادم سے ہلاک ہونے والے سیلرز کے لئے تعزیت کا اظہار اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔