اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران جاپان کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2019ءتک جاپان کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 87 ملین ڈارلر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 45.48 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران جاپان کی جانب سے پاکستان میںبراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 59.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ئ، 2015-16، 2014-15ءاور2013-14 ءمیں جاپان نے پاکستان میں بالترتیب 57.7، 35.4، 71.11، اور30.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔ جاپان پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے علاوہ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہاہے، جاپان کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی جائیکا اس وقت پاکستان میں مختلف منصوبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے۔