ٹوکیو ۔ 30 جولائی (اے پی پی) جاپان کے ایزو جزائر کے قریبی علاقے میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو آتش فشاں جزیروں پر مشتمل ایزو جزائر کے قریب محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے9.47 کلومیٹر کی گہرائی میں 30.638 ڈگری شمالی ارض بلد اور 141.8599 ڈگری مغربی طول البلد میں تھا۔