جاپان کے جزیرہ ہونشو میں آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھوئیں کا اخراج

291

ٹوکیو۔ 8 اگست (اے پی پی)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیوکے شمال مغربی جزیرہ ہونشو میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں دھوئیں اور راکھ کے بادل 2کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گئے جس کے بعد لوگوں کو پہاڑ کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو سے 140کلومیٹر دور شمال مغربی جزیرے ہونشو میں آتش فشاں پہاڑ آساما سے رات بھر آگ نکلتی رہیجس پر جاپان کے موسمیاتی ادارے نےالرٹ لیول 3 سے بڑھا کر 5 کر دیا ۔ قومی موسمیاتی ادارے کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پتھر اور گرم گیسیںآتش فشاں کے دہانے سے 4کلومیٹر کے دائرے میں علاقے کو متاثر کر سکتی ہیںنیز ہوا کی سمت کے لحاظ سے راکھ کے بادل مزید آگے تک پھیل سکتے ہیں۔